اترپردیش کے بیشتر علاقوں میں کھلی دھوپ نے کہرے اور سردی سے فوری طور پر
معمولی راحت دی ہے تاہم شام ڈھلتے ہی شدید ٹھنڈ لوگوں کو گھرمیں رہنے پر
مجبور کر رہی ہے۔لکھنؤ، بارہ بنکی، سیتاپور، ہردوئی، بلیا، حمیر پور اور گورکھپور ریاست کے
کئی علاقوں میں آج دھوپ کھلنے سے درجہ
حرارت میں معمولی اضافہ درج کیا گیا
تاہم اکا دکا مقامات کو چھوڑ کر ریاست کے بیشتر علاقوں کا زیادہ سے زیادہ
درجہ حرارت معمول سے کم درج کیا گیا۔دھوپ نکلنے کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں کہرے میں بھی کمی آنے سے حد بصارت
میں بہتری آئی مگر اس سے ٹرینوں کی آمدو رفت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔